Monday, September 16, 2024

کراچی: ٹیپو سلطان میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک، دو فرار

کراچی: ٹیپو سلطان میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک، دو فرار
January 31, 2017

کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان میں پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔  مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان میں پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی اور مقابلےکے بعد تین ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی تو چار سے پانچ ڈاکو تھانہ فیروزآباد کی حدود میں ایک بنگلے میں داخل ہوکر ڈکیتی کر رہے تھے۔ پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ملزموں سے تین پستول اور ایک کار برآمد ہوئی ہے۔ ملزموں کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس علاقہ کی ناکہ بندی کرکےمفرور ملزموں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔ پولیس نے بائیو میٹرک سسٹم کےذریعے ملزموں کی شناخت اور سابقہ کریمنل ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی ہے۔