Tuesday, May 21, 2024

کراچی ٹیسٹ ، پاکستان کے ٹاپ فور بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کرکے تاریخ رقم کر دی

کراچی ٹیسٹ ، پاکستان کے ٹاپ فور بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کرکے تاریخ رقم کر دی
December 22, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی ٹیسٹ ہر لحاظ سے تاریخ ساز ہونے لگا ۔ پہلی بار ٹیسٹ میچ  میں پاکستان کے ٹاپ فور بلے بازوں نے سنچریاں اسکور کرکے تاریخ رقم کر دی۔ شاہینوں نے لنکن ٹائیگرز کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ پاکستان نے چوتھے روز اپنی دوسری  اننگز تین سو پچانوے رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی ۔ اظہر علی اور بابراعظم نے اسکور بورڈ کو تیزی سے متحرک رکھا اور دلکش اسٹروک کھیلے۔ بیٹنگ کیلئے سازگار پچ پر اظہر علی  کی کھوئی ہوئی فارم بھی لوٹ آئی ۔ کپتان نے  118 رنز کی اننگز کھیلی۔ نوجوان بلے باز بابر اعظم  نے ایک اور خوبصورت اننگز تراشی اور ٹیسٹ کیرئیر کی چوتھی سنچری اسکور کی۔ نوجوان بلے باز سو رنز پر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے پہلے چار بلے بازوں نے سنچری اسکور کی ہو۔ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عابد علی اور شان مسعود نے بھی سنچریاں اسکور کیں۔