Tuesday, April 23, 2024

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی فتح کی امید روشن ہوگئی

کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی فتح کی امید روشن ہوگئی
December 23, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی فتح کی امید روشن ہو گئی۔ 476 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی 7 وکٹیں 212 رنز پر گر گئیں۔ پاکستان نے چوتھے روز تین وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز سے اپنی دوسری نامکمل اننگز کو آگے بڑھایا۔ گرین کیپس نے تین وکٹوں کے نقصان پر 555 رنز پر دوسری  اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سری لنکاکی ٹیم پاکستانی باؤلرز  کے سامنے بے بس نظر آئی اور 97 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ اوشاڈا فرنینڈو اور ڈک ویلا نے آئی لینڈرز کی لڑکھڑاتی بیٹنگ  کو سنبھالا دیا اور 104رنز کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 201 رنز تک پہنچا دیا۔ سری لنکا کی جانب سے اوشاڈا فرنینڈو 102 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ڈک ویلا 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سری لنکا کو آخری روز جیتنے کے لیے 264 رنز اور پاکستان کو تین وکٹیں درکار ہیں۔