Friday, May 10, 2024

کراچی ٹیسٹ، فواد عالم کی عدم شمولیت پر شائقین کرکٹ برہم

کراچی ٹیسٹ، فواد عالم کی عدم شمولیت پر شائقین کرکٹ برہم
December 20, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ  میں فواد عالم کونہ کھلائے جانے پر شائقین کرکٹ برہم ہیں۔ کہتے ہیں فواد عالم ٹیم میں ہوتے تو پاکستان اچھااسکور بنا سکتا تھا۔ دوسری جانب سری لنکن کمنٹریٹر کو کراچی کی بریانی خوب پسند آئی۔ پاکستان سری لنکا کے درمیان کراچی ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن شائقین کرکٹ فواد عالم کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ناراض نظر آئے اور کہا کہ فواد عالم ٹیم کا حصہ ہوتے تو سری لنکا کے لئے مشکلات ہوسکتی تھیں۔ دوسری جانب سری لنکا کے سابق کرکٹر اور کمنٹریٹر رسل آرنلڈ بھی کراچی کی بریانی کھائے بغیر نہ رہ سکے۔ ادھر سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے پی سی بی کی جانب سے سستے انکلوژر کا ٹکٹ دینے پر افسردگی کا اظہار کردیا۔ اس سے قبل سابق کپتان یونس خان نے بھی پی سی بی کی دعوت پر کراچی ٹیسٹ میں آنے سے انکار کر دیا تھا۔