Tuesday, May 21, 2024

کراچی ٹیسٹ ، شاہینوں کی لنکن ٹائیگرز پر گرفت مضبوط، اوپنرز کی 278 رنز کی ریکارڈ شراکت

کراچی ٹیسٹ ، شاہینوں کی لنکن ٹائیگرز پر گرفت مضبوط، اوپنرز کی 278 رنز کی ریکارڈ شراکت
December 22, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل مکمل ہو گیا۔ شاہینوں کی لنکن ٹائیگرز پر گرفت مضبوط ہو گئی۔ اوپنرز کی 278 رنز کی ریکارڈ شراکت داری بنی۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن چل پڑی۔ قومی اوپنرز نے آئی لینڈرز کے باؤلرز کی جم کر پٹائی کی۔ شان مسعود اور عابد علی نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان نے تیسرے دن کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنا لیے۔ گرین کیپس نے بغیر کسی نقصان کے 57 رنز سے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز کو آگے بڑھایا۔ عابد علی اور شان مسعود  نے لنکن باؤلرز کو بے بس کیے رکھا ۔ اوپنرز کے درمیان 278 رنز کی شراکت داری ہوئی۔ شان مسعود 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود نے چار سال بعد ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی۔ عابد علی نے کپتان اظہر علی کا بھی خوب ساتھ دیا اور 77 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ عابد علی 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تیسرے دن کے اختتام پر گرین کیپس نے دو وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز بنائے۔ کپتان اظہر علی 57 اور بابر اعظم 22 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کو میچ میں 315 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔