Tuesday, April 16, 2024

کراچی، ٹرین کا ڈرائیور پھاٹک پر انجن روک کر چائے لینے چلا گیا

کراچی، ٹرین کا ڈرائیور پھاٹک پر انجن روک کر چائے لینے چلا گیا
December 26, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں چائے کے شوقین ڈرائیور نے منزل سے پہلے ہی ٹرین کے انجن کو بریک لگا دی جس کے باعث ٹریک کے دونوں جانب ٹریفک کی لمبی قطار لگ گئی۔
کراچی میں ملیر وائر لیس گیٹ پر ٹرین انجن کے ڈرائیور کو نہ جانے کیا سوجھی کہ پھاٹک پر انجن کو بریک لگائی اور سڑک کنارے کھوکھے سے چائے لینے چلا گیا۔
انجن کے رک جانے سے پھاٹک کے دونوں جانب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
شہری انجن کے ڈرائیور کو ڈھونڈتے رہے مگر وہ دس منٹ بعد کھوکھے سے چائے لے کر نکلا اور انجن کو لے کر منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔