Friday, April 19, 2024

کراچی ٹریفک پولیس نے دو ہفتے میں 51ہزار چالان کر ڈالے

کراچی ٹریفک پولیس نے دو ہفتے میں 51ہزار چالان کر ڈالے
July 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ مہم کو 2 ہفتے مکمل ہوگئے ، صرف ساؤتھ زون میں 51 ہزار چالان کرکے 76 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ۔ ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں ، کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ مہم کے 2 ہفتے مکمل  ہو گئے ، دو ہفتے کے دوران ساؤتھ زون میں 51 ہزار چالان کیے گئے ہیں ، شہریوں کی جیبیں ہلکی کرنے پر خوشی کا اظہار کیک کاٹ کر کیا گیا ۔ مہم کے دوران ساؤتھ زون میں جرمانے کی مد میں 70 لاکھ روپے سے وصول کیے گئے ،ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا ٹریفک قوانین کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ زون نے مہم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکارؤں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے ۔