Tuesday, May 21, 2024

کراچی ، ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں پیشرفت، گولی کا خول میچ کرگیا

کراچی ، ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں پیشرفت، گولی کا خول میچ کرگیا
January 22, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گزشتہ روز ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کی تفتیش کے دوران پولیس نے مقتول کے رشتے دار سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔جائے وقوعہ سے ملنے والا تیس بور کا خول میچ کرگیا ہے ۔ اسی اسلحہ سے کورنگی میں فائرنگ کی گئی تھی جس سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے تھے ۔ کراچی کے علاقے گارڈن میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کا معاملہ  میں تفتیش کے دوران اہم پیشرفت  ہوئی ، پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد میں مقتول اہلکار احتشام کے رشتے دار بھی شامل ہیں ، زیرحراست افراد سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے ۔ ٹریفک پولیس اہلکار احتشام کو گزشتہ صبح گارڈن ایسٹ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ، مقتول کو 30 بور پستول کی 4 گولیاں ماری گئی تھیں ۔