Friday, March 29, 2024

کراچی ، ٹریفک مسائل کے پیش نظر کے ایم سی پتھارا مافیا کے خلاف ان ایکشن

کراچی ، ٹریفک مسائل کے پیش نظر کے ایم سی پتھارا مافیا کے خلاف  ان ایکشن
May 21, 2018
کراچی (92 نیوز) رمضان المبارک کے دوران ٹریفک مسائل کے پیش نظر کے ایم سی نے پتھارا مافیا کے خلاف ایکشن لے لیا ۔ سینکڑوں ٹھیلے پتھارے قبضے میں لے لیے گئے۔ بلدیہ عظمی کراچی کے اینٹی انکروچمنٹ سیل نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ صدر ایمپریس مارکیٹ، پارکنگ پلازہ اور اطراف کے علاقوں میں ٹھیلوں اور پتھاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 200 سے زائد ٹھیلے پتھارے قبضے میں لے لیے گئے۔ کے ایم سی حکام نےکہا کہ آپریشن عدالتی حکم پر کیا گیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ پتھاروں کے مستقل خاتمے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے ۔ کوئی بھی ادارہ یا افسر پتھارا مافیا کی سرپرستی کرے گا ،اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پتھاروں کے مستقل خاتمے کے لیے صدر کے مختلف مقامات پر کے ایم سی اور دیگر اداروں کی جانب سے شکایتی کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔