Monday, September 16, 2024

کراچی : ٹریفک جام نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی

کراچی : ٹریفک جام نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی
January 30, 2017
کراچی(92نیوز)شہر کراچی کے ٹریفک کے مسائل نے شہریوں کا سفرمشکل سے مشکل ترین بنا دیا ہے دفتری اوقات کے علاوہ بھی ٹریفک جام نے منٹوں کاسفرگھنٹوں میں کردیاہےجس سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کہیں پرترقیاتی کام توکہیں  محکمہ ٹریفک کی لاپروائی کراچی میں ٹریفک جام انتظامیہ کے لیے دردسربن گیا ، دفتری اوقات کے علاوہ بھی شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن گیاہے۔ شارع فیصل،نیشنل اسٹیڈیم ،کارساز،گلشن  اقبال،حسن اسکوائر،لیاقت آباد،نارتھ ناظم آباد،ایم اے جناح روڈ ،آئی آئی  چندریگرروڈ کی سڑکوں پرمنٹوں کاسفرگھنٹوں میں طے ہونے لگا۔ ایک طرف ٹریفک پولیس نے دندناتی پھرتی ہیوی ٹریفک پرآنکھیں موندکرکمشنرکراچی کے نوٹی فکیشن کوہوامیں اڑادیا تودوسری جانب فٹ پاتھ پردھلنے والی گاڑیوں نے بھی شہریوں کے لیے متبادل راستے مسدودکردیے ہیں، کچرے کے انباروں میں گھرے شہرقائدکے باسیوں کواب سامناکرناپڑتاہے روزٹریفک جام کا نہ توکسی کواس مسئلے کاادراک ہے اورنہ ہی کسی کواس میں دلچسپی ہے۔