Saturday, May 18, 2024

کراچی ، ٹریفک اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں کرائے کے قاتل ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی ، ٹریفک اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں کرائے کے قاتل ملوث ہونے کا انکشاف
January 25, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ٹریفک پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں کرائے کے قاتل ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی میں جاری پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں کرائے کے قاتلوں سے تفتیش کے دوران اہم حقائق سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں نیا اسلحہ استعمال ہو رہا ہے۔ راشد نامی ٹارگٹ کلر نے سی ٹی ڈی اور ایسٹ پولیس کی تفتیش میں انکشاف کیا کہ راشد کا ساتھی سعید جناح اسپتال سے فرار ہو چکا ہے جبکہ سی ٹی ڈی حکام نے کرائے کے قاتل سمیت کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں سے بھی تفتیش کی ہے۔ پولیس اہلکار کے قتل میں اب تک چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔