Friday, March 29, 2024

کراچی ، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ازخود 5 سے 10 روپے اضافہ کر دیا

کراچی ، ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں ازخود 5 سے 10 روپے اضافہ کر دیا
October 19, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی من مانی شروع ہو گئی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی ایک نہ مانی اور کرایوں میں ازخود 5 سے 10 روپے اضافہ کر دیا۔ بڑی بس کا کم از کم کرایہ پانچ روپے اضافے کے بعد پندرہ روپے ہو گیا۔ کوچز کے کرایوں میں پانچ سے دس، منی بس میں دس اور چنگ چی رکشہ کے کرائے میں پانچ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ شہریوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کر دیا۔ ادھر محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کہتے ہیں کرایوں میں رد و بدل نہیں کیا گیا۔ ٹرانسپورٹرز نے غیر قانونی اضافہ کیا۔ ان کرایوں کا پبلک ٹرانسپورٹ پر اطلاق نہیں ہوا۔