Friday, May 10, 2024

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر وفاق اور سندھ کی آج بیٹھک

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر وفاق اور سندھ کی آج بیٹھک
January 16, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی ٹرانسفارمیشن پلان، کراچی کی قسمت بدلنے کا منصوبہ، کراچی میں 11 سو ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کے لئے آج وفاق اور سندھ کی بیٹھک ہو گی۔ میگا منصوبے کے لیے پولیٹیکل لیڈرشپ اور کراچی کے عوام متحد ہیں۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 6 دہائیوں کے بعدعوام کی فلاح و بہبود کا کام جاری۔ کراچی کے باسی ان سکھ کا سانس لے پائیں گے۔ 11 سو ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے کراچی والوں کے لئے حقیقی تبدیلی لائیں گے۔ منصوبہ کے تحت کراچی کو صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ سمیت انفرا اسٹرکچر میں ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ بنایا جائے گا۔

میگا منصوبے کے لیے پولیٹیکل لیڈرشپ اور کراچی کے عوام متحد ہیں۔ منصوبے کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔

11 سو ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کے لئے آج وفاق اور سندھ کی بیٹھک ہو گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں کراچی کے امن کی بحالی کا حوالہ دے چکے ہیں۔

2014ء میں کرائم انڈیکس میں دنیا کے بارہویں بڑے شہرکراچی کا چھٹا نمبر تھا۔رینجرز اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں اور انتھک محنت کے نتیجے میں آج کراچی کرائم انڈیکس میں 103 نمبر پر ہے۔ْآج کراچی میں امن و امان کی صورتحال ترقی یافتہ ممالک کے دارالحکومتوں سے بھی بہتر ہے۔

کراچی شہر میں دہشت گردی میں 95%، ٹارگٹ کلنگ98%، بھتہ خوری 99%  جبکہ اغواء برائے تاوان کے واقعات میں 98% تک کمی واقع ہوئی ہے۔