Monday, September 16, 2024

کراچی : ٹرالر گاڑی پر الٹنے سے دو افراد جاں بحق

کراچی : ٹرالر گاڑی پر الٹنے سے دو افراد جاں بحق
April 7, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کےعلاقے جام صادق پل  پر  ٹرالر گاڑی پرالٹ گیاجس کےنتیجےمیں دو افرادجاں بحق اورتین زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے جام صادق پل پر المناک حادثہ پیش آیا جس میں ٹرالر چلتے ہوئی گاڑی پر الٹ گیا ۔ ٹرالر کے گاڑی پر الٹنے سے گاڑی میں موجود پانچ افراد میں سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں اور جاں بحق افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔