Saturday, April 20, 2024

کراچی : ٹارگٹ کلرمحمد شکیل کی جے آئی ٹی رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

کراچی : ٹارگٹ کلرمحمد شکیل کی جے آئی ٹی رپورٹ نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
May 27, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں سیاسی جماعت کےگرفتار ٹارگٹ کلر محمد شکیل عرف بابانےسیاسی اور مذہبی جماعت کے کارکنوں سمیت لسانی  بنیاد پر  چالیس سے زائد قتل کی وارداتوں  کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں خون کی ہولی کھیلنے والے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر محمد شکیل عرف بابا نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں ۔ملزم کی جے آئی ٹی رپورٹ  92 نیوز کو موصول ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر محمد شکیل عرف نے   جے آئی ٹی کے سامنے سیاسی اور مذہبی جماعت کے کارکنوں سمیت لسانی  بنیاد پر  40 سے زائد قتل کی وارداتوں  کا اعتراف  کیا ہے۔ ملزم نےجون 2013 میں نارتھ ناظم آباد  میں اسکول وین پر فائرنگ کر کےاس کے  ڈرائیور کو جولائی 2012 میں 4 ساتھیوں کے ساتھ مل کرسیاسی جماعت کے کارکن صفدر بلوچ کو   2012 میں  بفرزون کے علاقے میں کالعدم مذہبی جماعت کے 2 کارکنوں کو  2010 میں 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ناظم آباد کے علاقے میں 6  مزدوروں کو  اپریل 2009 میں حیدری  اور بفرزون کے علاقوں  میں لیاری گینگ وار کے 2کارندوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ جے آئی ٹی کی مزید تفصیلات کے مطابق ٹارگٹ کلر محمد شکیل عرف بابانے مارچ 2009 میں  لسانی کشیدگی کے دوران  بفرزون اور کٹی پہاڑی کے علاقے میں فائرنگ کر کے  9 افراد  کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم نے  2008 میں مخالف سیاسی جماعت کے کارکنوں پر فائرنگ کی جس سے  خاتون اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوئے۔ ملزم نے 2012 میں سابق ٹاون ناظم لیاقت آباد  اور جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر پرویز کو کے ڈی اے چورنگی پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ٹارگٹ کلر شکیل عرف بابا کو سیکورٹی اداروں نے 2015 اگست میں ناظم آباد کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔