Thursday, September 19, 2024

کراچی، ٹارگٹ کلرعالم بنگالی گروپ کا سرغنہ گرفتار

کراچی، ٹارگٹ کلرعالم بنگالی گروپ کا سرغنہ گرفتار
December 4, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی  کے علاقے سہراب گوٹھ سے ٹارگٹ کلرعالم بنگالی گروپ کا سرغنہ  گرفتار کرلیاگیا ۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم ناصرعرف کالا سےاسلحہ برآمد ہوا، ملزم ابراہیم حیدری کے ٹارگٹ کلرعالم بنگالی کا ساتھی ہے ۔ پولیس نے سہراب گوتھ میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر عالم بنگالی گروپ کے سرغنہ ناصر عرف کالا کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر ابراہیم حیدری  کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلر عالم بنگالی کا ساتھی ہے جو دبئی میں روپوش ہے ۔  ملزم سے غیر قانونی اسلحہ برآمدہوا ہے جب کہ ملزم اقدام قتل اور اغوا سمیت دیگر سنگین مقدمات میں  2005 سے مطلوب تھا ۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ پولیس نے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایس پی ملیر  نےبتایا کہ ملزمان اعجاز اور ثناء اللہ  سے افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔