Friday, April 19, 2024

کراچی: ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات

کراچی: ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
April 27, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کی طرف سے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔ کاشف کا کہنا ہے کہ وہ سن 2005 سے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم چلا رہا تھا۔ پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر محمد کاشف عرف ڈیوڈ نے ابتدائی تفتیش میں 30 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ کاشف نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما زوہیر اکرم ندیم، بہاری قومی موومنٹ کے رہنما آفتاب ملک اور پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کو قتل کیا۔ ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ملزم  نے دوران تفتیش یہ بھی بتایا ہے کہ 1995 سے وہ بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر اجمل پہاڑی کی ٹیم کا حصہ تھا اور  بعدازاں پارٹی کی ہدایت  پر 2005 سے اپنی ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم چلا رہا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف ڈیوڈ سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کا امکان ہے۔