Sunday, September 8, 2024

کراچی : ٹارگٹ کلر اور لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت8 افراد گرفتار

کراچی : ٹارگٹ کلر اور لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت8 افراد گرفتار
July 18, 2016
کراچی (92نیوز) پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلر اور لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے سرجانی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر عثمان عرف بنگالی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن اختر فاروق کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ 2013ءمیں ایک شخص کو قتل اور ایک کو زخمی کیا تھا۔ ادھر محمود آباد پولیس نے کشمیر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزموں کو دھرلیا۔ گرفتار ملز م بیس سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ٹیپو سلطان روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے رضوان نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ناظم آباد‘ سعود آباد اور نیو کراچی میں بھی مبینہ پولیس مقابلوں میں لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔