Friday, April 19, 2024

کراچی ، وی آئی پی کلچرکیخلاف آواز اٹھانے پر شہریوں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی ، وی آئی پی کلچرکیخلاف آواز اٹھانے پر شہریوں کیخلاف مقدمہ درج
September 23, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز اٹھانے پر شہریوں کے خلاف 2 مقدمات درج کرلئے گئے، کارسرکار میں مداخلت اور شہریوں کو اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، صدرمملکت عارف علوی نے مقدمات کو نامناسب قرار دے دیا۔ مقدمات میں کہاگیاکہ 16 ستمبرکو صدرمملکت  قافلے کی روانگی کےلئے ٹریفک کوروکاگیاتھا ، فکس اٹ کی شرٹس پہننے چند افراد سڑک پرآگئے اور گاڑیوں کونکالنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے شہریوں کو پولیس کے اشارے پر نہ رکنے کے لیے اکسایا ،پروٹوکول بھی توڑاگیا ۔ مقدمات میں کارسرکارمیں مداخلت اور شہریوں کواکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی نے ٹوئٹ کیاہے کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنامناسب نہیں ، جب شہری پریشان ہونگے تو ردعمل تو آئےگا۔