Sunday, September 8, 2024

کراچی : وکیل حیدر شاہ کے قتل کے خلاف سٹی کورٹ میں ہڑتال، نمازجنازہ 11بجے ادا کی جائیگی

کراچی : وکیل حیدر شاہ کے قتل کے خلاف سٹی کورٹ میں ہڑتال، نمازجنازہ 11بجے ادا کی جائیگی
August 29, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں وکیل حیدر شاہ کے قتل کے خلاف سٹی کورٹ میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کی نماز جنازہ آج گیارہ بجے ادا کی جائے گی۔ وکلاکی جانب سے امیر حیدر ایڈووکیٹ کے قتل پر ہڑتال کے دوران سٹی کورٹ کی تالہ بندی کر دی گئی ہے۔ وکلاءکی جانب سے گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے امیر حیدر ایڈووکیٹ کے قتل کےخلاف سٹی کورٹ میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ وکلاءنے عدالت کی تالہ بندی کر کے کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا۔ عدالتی تالہ بندی سے سائلین دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے اور مقدمات کی پیروی کے بغیر واپس جانا پڑا۔ مقتول وکیل کی نماز جنازہ آج 11بجے ادا کی جائے گی۔