Sunday, September 8, 2024

کراچی : وسیم اخترکودہشتگردوں کے علاج معالجے کے بعد بغاوت پر اکسانے کے  دومقدمات میں تحویل میں لے لیا گیا  

کراچی : وسیم اخترکودہشتگردوں کے علاج معالجے کے بعد بغاوت پر اکسانے کے  دومقدمات میں تحویل میں لے لیا گیا  
July 20, 2016
  کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے نامزد میئر  کراچی  وسیم اختر کے ستارے گردش میں ہیں  ۔ دہشت گردوں کے علاج معالجے میں مدد دینے کے الزام کے بعد انہیں بغاوت پر اکسانے کے دو مقدما ت میں بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کے  نامز د مئیر وسیم اختر  کی درخواست ضمانت کیا مسترد ہوئی پولیس نے انہیں اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے میں دھرلیا  ۔پولیس نے وسیم اختر کو سندھ ہائی کورٹ میں اے ٹی سی کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کیا  ۔ تاہم عدالتی وقت کے ختم ہوجانے پر ملزم کا جسمانی ریمانڈ نا ہوسکا  ۔ پولیس کے مطابق وسیم اختر کے خلاف ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر کے چھبیس مقدمات سمیت اٹھائیس مقدمات درج ہیں ۔ وسیم اختر نے اشتعال انگیز تقریر کے تئیس مقدمات میں عدالتوں سے ضمانت حاصل کررکھی ہے  ۔ وسیم اختر ایم اے جناح روڈ پر احتجاج  ریڈ زون میں پولیس اہلکاروں کو دھکے  وزیر اعلی ہاؤس کے باہر مٹکے توڑنے اور لاوڈ اسپیکر پر وزیر اعلی کے خلاف سخت زبان استعمال کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں  ۔ پولیس انہیں چالان میں مفرور قرار دے چکی ہے  ۔ دوسری جانب ایس ایس پی ملیر راو انوار نے عدالتی حکم پر نامزد مئیر وسیم اختر کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔وسیم اختر کو بغاوت پر اکسانے کے 2 مقدمات میں تحویل میں لیا گیا  ۔ راو انوار کے مطابق  وسیم اختر سے تفتیش کے لیے آپریشن اور انویسٹی گیشن پر مشتمل افسران کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے  ۔ ملزم سے دیگر مزید جرائم کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جائیں گی ۔ وسیم اختر کے خلاف ایک مقدمہ ملیر سٹی اور دوسرا سچل تھانے میں درج ہے۔