Sunday, May 5, 2024

کراچی: وزیراعلیٰ ہائوس میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری، وزیراعلیٰ سندھ کی کورکمانڈر سے ون ٹو ون ملاقات

کراچی: وزیراعلیٰ ہائوس میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری، وزیراعلیٰ سندھ کی کورکمانڈر سے ون ٹو ون ملاقات
May 12, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ ہاؤس میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس سے قبل  وزیراعلیٰ  سندھ اور کورکمانڈر کی ون ٹو ون ملاقات بھی ہوئی۔ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کور کمانڈر کراچی نوید مختار وزیراعلیٰ ہائوس پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ اجلاس میں  شرکت کے لیے گورنر سندھ عشرت العباد اور ڈی جی رینجرز میجر جرنل بلال اکبر، قائم مقام  چف سیکریٹری رضوان میمن، قیوم سومرو اور نثار کھوڑو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ اجلاس میں امن وامان، سالانہ ترقیاتی منصوبوں، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری اور رمضان ریلیف پیکیج کا جائزہ لیا جائیگا۔