Friday, March 29, 2024

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کا مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ
January 14, 2017
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورہ کیا ہے،بارش کے دوران متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں طویل عرصے بعد ہونے والی بارش نے جہاں رنگ جمایا وہیں شہریوں کو کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے تو ایسے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی متحرک ہو گئے اور شہر بھر کے کئی علاقوں کا ہنگامہ دورہ کیا ۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت کی تاکہ لوگوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔