Friday, May 3, 2024

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ شکایات سیل کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ شکایات سیل کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری
August 3, 2015
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی  اور وزیر اعلیٰ شکایات سیل کے سربراہ امتیاز ملاح کی جانب سے شکایاتی سیل کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی سب سے زیادہ شکایات کے الیکٹرک کے خلاف موصول ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی امتیاز ملاح کا کہنا ہے کہ پور ے مہینے میں واٹر بورڈ کے خلاف 272، پی ٹی سی ایل کے خلاف 146، سوئی گیس کی 16، کے ایم سی کی 30 اور پولیس کے خلاف 18 شکایات موصول ہوئیں جنہیں متعلقہ حکام سے رابطے کرکے حل کروایا لیا گیا  ،امتیاز ملاح کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سیلابی صورتحال کی مانیٹرنگ کئے لیے خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔ فلڈ مانیٹرنگ سیل پی ڈی ایم اے، محکمہ آبپاشی، اور ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سیلاب سے متاثرہ افراد 02199202065 یا ٹول فری نمبر 080091915پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ سربراہ شکایات سیل کا کہنا ہے کہ شکایاتی مرکز میں کسی بھی عوامی شکایت کا فوری نوٹس لیا جاتا ہے۔ اور تمام ضلعی انتظامیہ کو سیلاب متاثرین کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔