Thursday, April 25, 2024

کراچی، وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت غیرضروری گاڑیوں کی فروخت شروع

کراچی، وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت غیرضروری گاڑیوں کی فروخت شروع
October 29, 2018
کراچی (92 نیوز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھی وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم میں غیرضروری گاڑیوں کی فروخت شروع کر دی۔ کراچی میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 10 گاڑیاں اور 3 موٹرسائیکلیں نیلام کر دی گئیں۔ بولی کے دوران ایک کروڑ 29 لاکھ روپے مالیت کی 5 ٹویوٹا پراڈو جیپ، ایک ڈبل کیبن، ایک اسپوریج جیپ، 3 چھوٹی گاڑیاں اور 3 موٹرسائیکلیں فروخت ہوئیں۔ ایک شہری حاجی نور محمد نے 2 گاڑیاں اپنے نام کیں۔ 2007 ماڈل کی ٹویوٹا پراڈو 33 لاکھ 45 ہزار روپے اور 2000 ماڈل کی دوسری گاڑی 17 لاکھ 50 ہزار روپے میں خریدی۔ خریداروں نے گاڑیاں فروخت کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہا۔ این ایچ اے حکام کا کہنا ہے اب تک مُلک بھر میں 160 گاڑیاں فروخت کی جاچکی ہیں جبکہ کراچی کے بعد کوئٹہ اور گلگت میں بھی این ایچ اے کی گاڑیاں نیلام کی جائینگی۔