Sunday, September 8, 2024

کراچی: وزیراعظم کی صدارت میں امن وامان سےمتعلق اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ایف آئی اے اور نیب پر تنقید

کراچی: وزیراعظم کی صدارت میں امن وامان سےمتعلق اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ایف آئی اے اور نیب پر تنقید
August 21, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ایک بار پھرایف آئی اے اور نیب کے خلاف پھٹ پڑے۔ کہنے لگے کہ چھاپوں سے بیوروکریسی خوف کا شکار ہے۔ وزیرِ داخلہ نے وزیراعلیٰ کو چھاپوں کی پیشگی اجازت کی نوید سنا دی۔ گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کی صدارت میں امن وامان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ ایک بار پھر ایف آئی اے اور نیب پر برس پڑے اور کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کی وجہ سے ہمارے افسر شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ ایک ایک افسر پر تین تین ایجنسیاں مقدمات بنا رہی ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے اور گرفتار ہونے والوں پر بعد میں کچھ ثابت بھی نہیں ہوتا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ افسران اتنے خوفزدہ ہیں کہ ہر ایک بیرون ملک جانا چاہتا ہے اسی لیے انہوں ںے بیوروکریٹس کی چھٹیوں پر پابندی لگادی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پر اتنا بھی اٹیک نہیں ہونا چاہیے۔ ایسا لگتا ہے کہ کرپشن صرف سندھ میں ہو رہی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے مشکل حالات میں آپریشن کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری سے ملاقات کریں۔ اب ایف آئی اے وزیراعلیٰ کی اجازت کے بغیر کہیں نہیں جائے گی۔