Friday, April 19, 2024

کراچی : وزیراعظم کا پاک فضائیہ کی مشقوں کا معائنہ‘ شاندار مہارت پر خراج تحسین

کراچی : وزیراعظم کا پاک فضائیہ کی مشقوں کا معائنہ‘ شاندار مہارت پر خراج تحسین
December 7, 2015
کراچی (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے بہت متاثر ہیں۔ پاک ایئر فورس نے ملک کی سلامتی کے لئے اہم قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق سونمیانی میں پاک فضائیہ کی مشقوں کی تقریب میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ داخلی اور خارجی چیلنجز کے باوجود پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ دنیا بھی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ جے ایف سیونٹین طیارے پاکستان کی شان ہیں۔ وزیرا عظم نواز شریف نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ پاک ایئر فورس نے ملک کی سلامتی کے لئے اہم قربانیاں دی ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ان قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ وزیرا عظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کے جوانوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔