Sunday, September 8, 2024

کراچی : وزیر اعلی ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر فرنچائز میں ہونیوالی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92نیوز کو موصول

کراچی : وزیر اعلی ہاؤس سے چند قدم کے فاصلے پر فرنچائز میں ہونیوالی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92نیوز کو موصول
January 16, 2016
کراچی (92نیوز)کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس سےچند قدم فاصلےپرنجی فرنچائزمیں ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج92نیوز نےحاصل کرلی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی ریڈزون میں واقع وزیراعلیٰ ہاوس کےقریب دن دیہاڑےچھ ڈاکووں نےنجی فرنچائزکاصفایاکردیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہےکہ پانچ مسلح ملزم فرنچائزمیں داخل ہوئےاورملازمین سےلوٹ مارشروع کر دی۔ فوٹیج میں واضح طورپردیکھاجاسکتاہےکہ ایک ڈاکونےہیلمٹ پہن رکھاہےجبکہ باقی ملزموں کی شناخت کی جاسکتی ہے،واردات کےدوران ایک ڈاکوفرنچائزکےباہرکھڑارہاجبکہ دیگرڈاکووں نےباآسانی ریڈزون میں واردات کی اورفرارہوگئے۔ پولیس کےمطابق واقعہ کی تفتیش کررہےہیں،سی سی ٹی وی فوٹیج کےذریعےملزموں کی گرفتاری میں کافی مددملےگی،ریڈزون میں وزیراعلیٰ ہاوس کےقریب ڈکیتی کی واردات نےپولیس کی ریڈزون کی سیکورٹی پرکئی سوالیہ نشان لگادیےہیں۔