Thursday, May 2, 2024

کراچی ، وزیر اعلیٰ سندھ کی سب میرین انڈر پاس کھولنے کی تقریب پر عوام کو مبارکباد

کراچی ، وزیر اعلیٰ سندھ کی سب میرین انڈر پاس کھولنے کی تقریب پر عوام کو مبارکباد
May 12, 2018
کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے سب میرین انڈر پاس کو عوام کے لئے کھولنے کی تقریب پر عوام کو مبارکباد دی۔ مراد علی شاہ نے کہا ہم نے کراچی کی سڑکیں، انڈرپاس اور فلائی اوور کی تعمیر کر کے اپنے شہر کی خدمت کی۔ سن سیٹ گزری، بولیوارڈ فلائی اوور بھی جلد مکمل ہوجائے گا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے باغ جناح میں جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور پھر رنچھوڑ لائن میں پی پی پی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ کا جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، آپ کے ووٹ سے 2018 کے الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری کو پی ایم بنائیں گے، آج کے جلسے میں آپ کی شرکت بہت اہم ہے۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ صوبائی وزیر جام خان شورو اور سید ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔