Sunday, May 5, 2024

کراچی ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا قومی ادارہ برائے صحت اطفال کا دورہ

کراچی ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا قومی ادارہ برائے صحت اطفال کا دورہ
April 20, 2018
کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں قومی ادارہ برائے صحت اطفال کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اچانک این آئی سی ایچ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر صنعت منظور وسان ان کے ساتھ تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مریضوں کومشکلات سے بچانے کے لئے اپنی سکیورٹی بھی ہٹا دی اور کہا کہ وہ نہیں چاہتے ان کی وجہ سے مریضوں کو کوئی تکلیف ہو ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف وارڈ کا معائنہ کیا اور اسپتال انتظامیہ نے انہیں کارکرگی پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے نیا بنائے جانے والا آئی سی یو وارڈ بھی دیکھا۔ مرادعلی شاہ نے کہا کہ  آپ کوجو سازوسامان چاہے ہمیں بتا دیں گے ، بچوں کے علاج میں کوئی کمی نہیں آنا چاہے۔ وزیراعلی سندھ نےکہا کہ وہ قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے سیٹلائیٹ سینرز صوبے کے دیگر شہروں میں بھی قائم کرنا چاہتے ہیں ۔