Sunday, September 8, 2024

کراچی : ورلڈ سکس ریڈاینڈ ٹٰیم ایونٹ سنوکر چیپمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

کراچی : ورلڈ سکس ریڈاینڈ ٹٰیم ایونٹ سنوکر چیپمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
August 6, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں ورلڈ سکس ریڈ اینڈ ٹیم ایونٹ اسنوکر چیمپین شپ کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا جس میں اٹھارہ ممالک  کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں پاکستان میں کھیل کر ہمیشہ مزہ آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں ورلڈ چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر ٹیمیں ایک قطار کے ساتھ ہال  میں داخل ہوئیں تو سماں بندھ گیا تقریب میں پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا، ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل بلئیرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے نائب صدر بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ میں شریک بھارتی کھلایوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ چیمپئن شپ کا میلہ،چودہ اگست تک جاری ہے گاچیمپئن شپ کے مقابلوں کا آغاز جمعے سے ہوگا ۔ جس میں مینز ، ویمنز اور ماسٹرز کیٹیگری کے مقابلے ہونگے۔