Friday, May 3, 2024

کراچی: وحشت کی علامت لیاری گینگ وار کا ٹارگٹ کلر نجیب باؤ گرفتار

کراچی: وحشت کی علامت لیاری گینگ وار کا ٹارگٹ کلر نجیب باؤ گرفتار
January 2, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں سفاکیت، دہشت اور وحشت کی علامت لیاری گینگ وار کا ٹارگٹ کلر نجیب باؤ پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق لیاری گینگ وار جاسم گولڈن گروپ کا ٹارگٹ کلر نجیب باو پاک کالونی سے پکڑا گیا۔
درندہ صفت ملزم نے اردو بولنے والوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر اغوا کرنے اور قتل کا اعتراف کر لیا۔
دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مغویوں کو عزیر بلوچ کے پاس لے جا کر گولیاں مارکر قتل کردیا جاتا تھا۔ کئی مغویوں کو استاد تاجو کے سامنے قتل کیا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ قتل کے بعد اردو بولنے والوں کی لاشیں لیاری ندی میں پھینک دی جاتی تھی۔ دو ہزار بارہ میں بابا لاڈلہ، استاد تاجو اور ملا نثار کے ہمراہ چھ کچھیوں کو قتل کیا۔
ملزم نے انکشاف کیا کہ مغویوں کو علی محمد محلے میں امن کمیٹی کے ٹارچر سیل لایا جاتا تھا۔ رینجرز یا پولیس کی آمد کی اطلاع دینے پر پانچ سو روپے معاوضہ ملتا تھا۔