Thursday, April 25, 2024

کراچی، واٹربورڈ کی غفلت اور تجاوزات سے گلشن اقبال کے مکین پریشان

کراچی، واٹربورڈ کی غفلت اور تجاوزات سے گلشن اقبال کے مکین پریشان
July 18, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں واٹربورڈ کی غفلت اور تجاوزات گلشن اقبال کے مکینوں کے لئے درد سربن گئی۔ بارش میں گلستان جوہر اور یونیورسٹی روڈ کا پانی نالے میں بہتے ہوئے لیاری ندی میں جانے کے بجائے گلشن اقبال کی سڑکوں پرجمع ہوگیا۔ سڑکوں پر جمع پانی، آنے جانے والوں کو مشکلات، یہ گلشن اقبال کا علاقہ تیرا ڈی ہے۔ یہاں صرف بارش کا پانی جمع نہیں ہوا بلکہ دوسرے علاقوں سے نالوں کے ذریعے آنے والا پانی بھی سڑکوں پر آگیا۔ علاقہ مکینوں نے نائنٹی ٹو نیوز کے ذریعے بارش سے پہلے ہی مسئلے کی نشاندہی کی تھی۔ نالے پر تجاوزات کی بھرمار ہے اسی لئے نالے صاف نہیں کئے جاتے۔ علاقہ مکین کہتے ہیں تجاوزات ختم کرکے نالے صاف کئے جائیں اور سیوریج کے لئے بڑے سائز کے پائپ لگا کر پریشانی سے نجات دلائی جائے۔ گلشن اقبال کے مکین کہتے ہیں یہ چھوٹا سے مسئلہ حل ہوجائے تو بارش ان کے لئے بھی زحمت کے بجائے رحمت بن سکتی ہے۔