Friday, April 19, 2024

کراچی : واٹر بورڈ کی پائپ لائن پھٹنے سے سڑک پر پانی اکٹھا ہوگیا

کراچی : واٹر بورڈ کی پائپ لائن پھٹنے سے سڑک پر پانی اکٹھا ہوگیا
September 25, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واٹر بورڈ کی پائپ لائن دو جگہ سے پھٹ گئی  جس کی وجہ سڑک پانی پانی ہوگئی  اور ٹریفک کی آمدورفت شدید متاثرہوئی ۔ تفصیلات کےمطابق  دارالعلوم حنیفیہ کے سامنے  واٹر بورڈ کی پائپ لائن پھٹی  تو پانی کا  فوارہ ابل پڑا  جس سے سڑک پانی پانی ہوگئی  کچھ دیر بعد ہی پائپ لائن  دوسری جگہ  سے بھی پھٹ گئی ۔ گڑھوں سے بھری سڑک پر جب نہر بہنے لگی  تو شہریوں کے لیے عذاب بن گیا جبکہ گاڑیاں ہچکولے کھاتی چل رہی تھیں ،جبکہ  کچھ گہرے گڑھوں میں رکشے دھنس بھی گئے  دوسری جانب واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا ۔