Sunday, September 8, 2024

  کراچی واٹر بورڈ کی زمین پر قبضہ کی خبر 92نیوز پر چلنے کے  بعد ایم ڈی واٹر بورڈ حرکت میں آگئے

   کراچی واٹر بورڈ کی زمین پر قبضہ کی خبر 92نیوز پر چلنے کے  بعد ایم ڈی واٹر بورڈ حرکت میں آگئے
August 6, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی کئی ایکڑ زمین پر قبضے کی خبر 92 نیوز نے چلائی تو واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام حرکت میں آگئے ۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے قبضے کی زمین کا دورہ کیا اور مافیا کے ساتھ ساتھ  ملازمین کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 92 نیوز نے حب پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ کے قریب واقعے واٹر بورڈ کی زمین پر قبضے  کا بھانڈا پھوڑا تو ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت اعلیٰ حکام بھی خواب خرگوش سے جاگے۔ منگھوپیر واٹر فلٹر پلانٹ آفس ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی، ڈی سی ویسٹ محمد علی اور اعلیٰ افسران کا اجلاس ہوا ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ قبضے کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی  اور کوئی دباؤ قبول نہں کیا جائے گا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ کہتےنے2004 سے اس علاقے میں تعینات افسران کی فہرست بھی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ واٹر بورڈ حکام نے  ایسٹ منیجمنٹ بورڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کر لیا اور ہاشم رضا زیدی نے واٹڑ بورڈ کے ایک سے گیارہ تک کے ملازمین کے لیے رہائشی اسکیم جلد شروع کرنے کی نوید بھی سنا ڈالی۔