Tuesday, May 21, 2024

کراچی والے ٹیکس دینے میں پورے ملک پر بازی لے گئے

کراچی والے ٹیکس دینے میں پورے ملک پر بازی لے گئے
September 19, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی والے ٹیکس دینے میں پورے ملک پر بازی لے گئے، تیس جون دوہزار اٹھارہ میں کس نے کتنا ٹیکس دیا ایف بی آر نے سب بتا دیا۔ کراچی میں سب سے بڑی صدر مارکیٹ نے سب سے زیادہ ٹیکس دیا۔ ٹیکس دینےمیں کراچی پورے ملک پر بازی لے گیا۔ کس نے کتنا ٹیکس دیا۔ ایف بی آر نے 30 جون 2018 کی ٹیکس ڈائریکٹری میں سب بتا دیا۔ کراچی کی صدر مارکیٹ نے ملک بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس دیا، صدر مارکیٹ میں 72 ہزار 339 ٹیکس فائلرز ہیں، جنہوں نے 77 ارب 20 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ دوسرے نمبر پر اسلام آباد بلو ایریا آیا۔ وہاں پانچ ہزار 854 افراد ٹیکس فائلرز ہیں، انہوں نے 39 ارب 93 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ لاہور میں ملتان روڈ کی مارکیٹ کے 17800 ٹیکس فائلرز ہیں، انہوں نے 11 ارب روپے ٹیکس ادا کیا۔