Friday, March 29, 2024

کراچی والوں کیلئے گرین لائن کا تحفہ درد سر بن گیا

کراچی والوں کیلئے گرین لائن کا تحفہ درد سر بن گیا
July 6, 2018
کراچی (92 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو سب سے بڑا تحفہ گرین لائن دیا گیا.لیکن تحفہ درد سر بنارہا اور مکمل نہ ہو سکا۔ ضلع وسطی کے حلقہ 256,255,253 کے عوام اس کے مکمل ہونے کا انتظار ہی کرتے رہے۔ سندھ کے حکمران بھی کسی سے پیچھے نہ تھے۔ سابق صوبائی وزیر نے سال 2016 کو ٹرانسپورٹ کا سال قرار دیا لیکن کیا انہوں نے بھی ککھ کچھ نہیں ۔ گرین لائن تو مکمل نہ ہوا لیکن شہریوں کی پریشانیاں بڑھ گئی۔ سڑکیں تباہ حال، دھول مٹی اور ٹریفک جام نصیب ٹھہرا۔ . اس تباہ حالی میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل بھی سر چڑھے پانی نلوں میں نہ آیا تو جگہ جگہ جوڑ بن گئے۔ اب الیکشن قریب ہیں اور امیدواروں کے وہ ہی روایتی دعوے کہ عوام کو ریلیف دیں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ووٹ کا درست اور بہترین انتخاب ہی ان کی قسمت بدل سکتا ہے۔