Friday, April 26, 2024

کراچی والوں کیلئے لوڈشیڈنگ کا عذاب ، شہری شدید گرمی میں دہری اذیت سے دوچار

کراچی والوں کیلئے لوڈشیڈنگ کا عذاب ، شہری شدید گرمی میں دہری اذیت سے دوچار
June 26, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی والے کے الیکڑک سے تنگ آ گئے۔ لوڈشیڈنگ کے ساتھ اووربلنگ عذاب بن گئی۔ کراچی میں کے الیکٹرک کے ستائے ہرفورم پر دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ کبھی سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں تو کبھی کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر نعرے بازی کی جارہی ہے۔ اب سوشل میڈیا بھی کے الیکٹرک کے خلاف بھرا ہوا ہے ۔ شہری سوشل میڈیا پر خوب دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔ کسی نے سوال کیا کہ کیا کے الیکڑک ریاست کے اندر ریاست ہے؟؟کسی نے کے الیکڑک کو شرم  دلانے کی کوشش کی۔ ایک شہری نے کے الیکڑک کا میسج شیئر کیا جس میں رات گیارہ بجے سے صبح ساڑے چار بجے تک بجلی بند ہونے کا پیغام تھا۔ سوال کیا کہ یہ کونسا وقت ہے بجلی بند کرنے کا۔ کئی شہریوں نے تو کےالیکڑک کے خلاف وفاقی محتسب  اور دیگراداروں میں آن لائن شکایت کا طریقہ کار بھی شیئرکیا۔ بیشترشہریوں کا کہنا تھا کہ کے الیکڑک بل نے بھتہ  کی پرچی کی جگہ لے لی ہے۔ شہریوں نے ویڈیو پیغامات میں بھی کےالیکڑک کی خوب خبر لی۔