Sunday, May 12, 2024

کراچی والوں کیلئے ایک اور مشکل، آج بارشوں کا ساتواں اسپیل شروع ہوگا

کراچی والوں کیلئے ایک اور مشکل، آج بارشوں کا ساتواں اسپیل شروع ہوگا
August 30, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی والوں کیلئے ایک اور مشکل، آج بارشوں کا ساتواں اسپیل شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی اور حیدرآباد میں پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا، حکومت نے کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر کئی اضلاع بھی آفت زدہ قرار دے دیئے۔ دادو، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، مٹیاری، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار آفت زدہ اضلاع میں شامل ہیں۔ میرپور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر، بے نظیر آباد اور سانگھڑ بھی آفت زدہ قرار دئیے گئے۔