Monday, May 13, 2024

کراچی والوں پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں، فی یونٹ 3 روپے 24 پیسے اضافے کا امکان

کراچی والوں پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں، فی یونٹ 3 روپے 24 پیسے اضافے کا امکان
February 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے کراچی والوں پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔ کےالیکٹرک کے بجلی ٹیرف ‏‏میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست ‏‏پر 23 فروری کو سماعت کرے گا۔ اضافے کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر 6 ‏‏ارب روپ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کراچی والے ہوجائیں تیار، اب حکومت نے کراچی کے شہریوں پربجلی بم گرانے کے ‏‏لیے کمرکس لی۔

کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جولائی، ‏‏اگست، ستمبر اور اکتوبر 2020 کے ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے
‏‏جبکہ جون، نومبراوردسمبر2020  کے لیے ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ کمی کی ‏‏درخواست کی ہے۔

نیپرا 23 فروری کو کے الیکڑک کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

اضافے کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

کے الیکٹرک نے نیپرا سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی کی ہے۔
جولائی سے ستمبراوراکتوبرسے دسمبرسہ ماہی ‏‏بنیادوں پرکےالیکڑک ٹیرف میں 3 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ‏‏گئی ہے۔

اضافے کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر7 ارب 49 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔

کے الیکڑک نے اپریل سے جون 2020 کیلئے 3 روپے 91 پیسے فی یونٹ کمی ‏‏کی بھی درخواست کی ہے۔‏