Thursday, March 28, 2024

کراچی وائس چیئرمین ، کورنگی کی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے تلخ کلامی دفترسے نکال دیا

کراچی وائس چیئرمین ، کورنگی کی پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے تلخ کلامی دفترسے نکال دیا
August 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو گندگی کی شکایت کرنا مہنگا پڑگیا، کورنگی کے وائس چیئرمین نے ارکان سے تلخ کلامی  کی اور  1دفتر سے باہر نکالتے ہوئے  تعاون سے انکار کردیا ،  ایم کیو ایم قیادت نے نوٹس لیتے ہوئے تحریک انصاف کراچی کی قیادت سے رابطہ کر کے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کا یقین دلادیا۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے کہا کہ کچرا نہیں اٹھایا جارہا، آپ ہمارے ساتھ چلیں، کورنگی کے وائس چیئرمین کا ساتھ چلنے سے انکار کر دیاجس کی  ویڈیو سامنے آگئی۔ وائس چیئرمین نے موقف اختیار کیا کہ ارکان اسمبلی بغیر اجازت دفتر میں داخل ہوئے اور شور شرابا کیا ۔ دوسری جانب ایم کیو ایم قیادت نے فردوس شمیم نقوی سے رابطہ کیا اور واقعے کی مذمت کی ۔ ایم کیو ایم نے یقین دلایا کہ آئندہ اس قسم کا واقعہ نہیں ہوگا۔