Saturday, May 4, 2024

کراچی ، نیپا چورنگی ٹیلیفون ایکسچینج کے عقب میں جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی

کراچی ، نیپا چورنگی ٹیلیفون ایکسچینج کے عقب میں جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی
March 28, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں نیپا چورنگی ٹیلیفون ایکسچینج کے عقب میں جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ بجھا دی گئی۔ آگ سے جھلس کر ایک بچی جاں بحق، 2 افراد زخمی ہوئے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 میں واقع جھگیوں میں آگ لگنے سے چار سالہ بچی جاں بحق اور دو افراد زِخمی ہو گئے۔ واقع میں چھ جھگیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ فائربیگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

 جھگیوں میں مقیم خانہ بدوشوں کا کہنا ہے آگ اچانک لگی جس سے چھ جھگیاں اور تمام سامان جل کر خاکستر ہوا۔

 فائربیگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا جبکہ جاں بجق ہونے والی بچی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔