Monday, September 16, 2024

کراچی : نیٹو کا اسلحہ سیاسی پشت پناہی سے عزیربلوچ تک پہنچنے کا انکشاف

کراچی : نیٹو کا اسلحہ سیاسی پشت پناہی سے عزیربلوچ تک پہنچنے کا  انکشاف
January 31, 2016
کراچی(92نیوز)لیاری گینگ وارکےسرغنہ عزیربلوچ نےاہم سیاسی رہنماوں کی پشت پناہی سےنیٹوکااسلحہ لیاری پہنچنےکاانکشاف بھی کیاہے۔ تفصیلات کےمطابق لیاری گینگ وارکےسرغنہ عزیربلوچ کی گرفتاری کےبعدقانون نافذکرنےوالےاداروں نےمزیدکیاتحقیقات کی،نائنٹی ٹو نیوزنےکھوج لگالیا،ذرائع نےبتایاکہ عزیربلوچ کی جانب سےسیکورٹی اداروں کودیئےجانےوالےبیانات کی روشنی میں سندھ کی اہم شخصیات کوبھی زیرتفتیش لایاجاسکتا ہے۔ ذرائع نےبتایاکہ عزیربلوچ نےاب تک کتنی سیاسی ملاقاتیں کیں اوران ملاقاتوں کےمقاصدکیا تھے،قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےریکارڈتک رسائی کےساتھ ساتھ تحقیقات کادائرہ بھی بڑھادیاہے،ذرائع کےمطابق حکومتی شخصیات نےلیاری میں سیاسی جنگ ختم کرنےکیلئےعزیربلوچ سےکئی بارملاقاتیں کیں۔ ذرائع کےمطابق عزیربلوچ نےقانون نافذکرنےوالےاداروں کودیئےگئےبیان میں اہم سیاسی رہنماوں کی پشت پناہی سےنیٹوکااسلحہ لیاری پہنچنےکاانکشاف بھی کیاہے۔