Thursday, May 2, 2024

کراچی ، نیو کراچی میں روئی کے گودام میں بھڑکنے والی آگ دو گھنٹے بعد بجھا دی گئی

کراچی ، نیو کراچی میں روئی کے گودام میں بھڑکنے والی آگ دو گھنٹے بعد بجھا دی گئی
September 16, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں روئی کے گودام میں بھڑکنے والی آگ دو گھنٹے بعد بجھادی گئی ۔ آتشزدگی کے باعث گودام میں رکھی ہر چیز خاکستر ہو گئی۔ شہر قائد میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ نیوکراچی میں روئی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ۔ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچیں ۔ فائر فائٹرز نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ بجھائی لیکن شعلوں نے گودام میں رکھا سامان خاکستر کر دیا ۔ پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ کراچی میں عمارتوں اور فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعات مسلسل ہورہے ہیں لیکن آگ سے نمٹنے کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر فوری قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔