Sunday, September 8, 2024

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں جنازے کیلئےصف بندی کااعلان کردیاگیا

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں جنازے کیلئےصف بندی کااعلان کردیاگیا
July 9, 2016
کراچی(92نیوز) کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں انسانیت کے عظیم مسیحا کا جنازے پڑھنے کیلئے صف بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق انسانیت کے عظیم مسیحا عبدالستار ایدھی جو اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں ان کے نمازجنازہ کیلئے ان کی میت کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں لائی جارہی ہے جبکہ سٹیڈیم میں موجود لوگوں نے جنازے کیلئے صف بندی شروع کر دی ہے ۔ سبز ہلالی پرچم میں لیٹے عظیم ہیرو کا جسد خاکی  ایمبولینس کے ذریعے نیشنل سٹیڈیم لایا جارہا ہے ، ایمبولینس کے آگے پیچھے رینجرز کی گاڑیا ں سکیورٹی کے لئے موجود ہیں ۔