Saturday, April 20, 2024

کراچی : نیب کی تابڑتوڑ کارروائیاں جاری، ڈسٹرکٹ اکاونٹ افسر مشتاق شیخ گرفتار

کراچی : نیب کی تابڑتوڑ کارروائیاں جاری، ڈسٹرکٹ اکاونٹ افسر مشتاق شیخ گرفتار
March 11, 2017
کراچی(92نیوز)ارب پتی ملزموں کے خلاف  نیب کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں نیب نے ایک اور کارروائی میں ڈسٹرکٹ اکاونٹ افسر مشتاق شیخ کو گرفتار کرلیا ملزم دو ارب سے زائد کی جائیداد کا مالک نکلا۔ تفصیلات کےمطابق نیب نے بڑے مگرمچھوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک اور ارب پتی ملزم کو پکڑلیا  ۔ نیب کے مطابق گرفتار ڈسٹرکٹ اکاونٹ افسر مشتاق شیخ سے دو ارب روپے کی جائیداد اور دیگر سامان برامد ہوا ۔ ملزم مشتاق شیخ کو حیدرآباد سے گرفتار ارب پتی پولیس اہلکار یوسف اور اسکے بیٹے عارف کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ۔ ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈ ، سعودی ر یال ، سونا اور سونے کے زیورات  ، لینڈ کروزر، پراڈو سمیت نو گاڑیاں ،سیونگ سرٹیفیکٹس  شامل ہیں ۔ گرفتار ملزموں نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے لیے 20 رکنی گروپ بنارکھا تھا  ۔ واردات کے لیے ملزم اور اسکے ساتھی مختلف بینکوں میں جعلی اکاونٹ کھلواتے تھے اور ان میں پینشن ، جی پی فنڈز اور تنخواہیں ٹرانسفر کی جاتی تھیں  ۔ گرفتار ملزم مشتاق شیخ کے نام پر حیدرآباد ، ہالہ ، مٹیاری میں بھی جائیداد کا سراغ لگالیا گیا ہے ۔