Friday, September 20, 2024

کراچی : نیب کا جناح اسپتال میں چھاپہ ، ریکارڈ کی جانچ پڑتال

کراچی : نیب کا جناح اسپتال میں چھاپہ ، ریکارڈ کی جانچ پڑتال
March 1, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے جناح اسپتال  میں نیب نے چھاپہ مارا اور  مختلف شعبوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ۔ تفصیلات کےمطابق قومی احتساب بیوروکے حکام نے کراچی کے سب سے بڑے جناح اسپتال میں چھاپہ مارا اور مختلف شعبوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی  ذرائع کے مطابق نیب حکام ایک گھنٹے تک اسپتال میں رہے اور مختلف شعبوں کے بارے میں عملے سے پوچھ گچھ کرتے رہے۔ اسپتال  کے ڈپٹی ڈائریکٹر  ڈاکٹر جاوید جمالی  نے کہا کہ نیب نے معمول کی  پوچھ گچھ کی اور  خطرے کی کوئی  بات نہیں ہے۔