Saturday, May 4, 2024

کراچی : نیب حکام کی ڈاکٹر عاصم سے دو گھنٹے تک تفتیش

کراچی : نیب حکام کی ڈاکٹر عاصم سے دو گھنٹے تک تفتیش
December 14, 2015
کراچی(92نیوز)نیب کے تفتیشی حکام  نے  ایک بار پھرڈاکٹرعاصم سے 2گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ڈا کٹر عاصم نے نیب کی تفتیش کے دوران نیوز چینل دیکھنے کی فرمائش کردی  نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم سے  زمینوں پر قبضے کے حوالے سے سوالات کئے بیان کے بعد نیب حکام نے بیان پر ڈاکٹر عاصم سے دستخط بھی کرائے۔ تفصیلات کےمطابق ڈاکٹر عاصم سے نیب حکام نے آج پھر دو گھنٹے تک تفتیش کی ، ڈاکٹر عاصم نے دوران تفتیش نیب حکام سے نیوزچینل دکھانے کی فرمائش بھی کر دی ۔ ڈاکٹر عاصم کی نیوز چینل دیکھنے کی فرمائش تو پوری نہ ہوسکی لیکن نیب حکام نے زمینوں پر قبضے کے حوالے سے سخت سوالات کئے ۔ سوالات کے جوابات لینے کے بعد نیب حکام نے ڈاکٹر عاصم کے بیان پر ان سے دستخط بھی کروائے ۔