Saturday, May 11, 2024

کراچی، نہر خیام کو تفریحی مقام میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

کراچی، نہر خیام کو تفریحی مقام میں تبدیل کرنیکا فیصلہ
October 1, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کی نہر خیام کو تفریحی مقام میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، نہر میں کشیتاں چلیں گی اور اطراف میں واکنگ ٹریک اور شہریوں کے بیٹھنے کا انتظام بھی ہوگا۔ سمندر اور روشن راتوں کے شہر کراچی اور اس کے باسیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ کلفٹن کی نہر خیام تفریحی مقام میں تبدیل ہوگی جبکہ تفریح کیلئے آنے والے شہری مزیدار کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔ کشتی رانی کی سواری، واکنگ ٹریکس کا مزہ، گرین بیلٹ اور ہرے بھرے درختوں کا دلکش نظارہ یہ سب کچھ نہر خیام پر دیکھنے کو ملے گا۔ نہر کے دونوں اطراف خوبصورت پارکس تعمیر کئے جائیں گے جہاں شہر قائدؒ کے باسی بیٹھ کر زندگی کا مزہ اڑائیں یہی نہیں بلکہ شہری نہر خیام پر فوڈ کورٹ کے مزیدار کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ نہر خیام کے ساتھ علیحدہ نالی بناکر گندے پانی کو الگ کیا جائے گا، جس کے بعد صاف پانی میں کشتیاں چلائی جائیں گی۔