Friday, March 29, 2024

کراچی ، نوجوانوں کی دن دھاڑے جدید اسلحہ سے کھلے عام ہوائی فائرنگ

کراچی ، نوجوانوں کی دن دھاڑے جدید اسلحہ سے کھلے عام ہوائی فائرنگ
April 22, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں قانون شکنی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ نوجوانوں نے دن دھاڑے جدید اسلحہ سے کھلے عام ہوائی فائرنگ کی جس سے آس پاس لوگ خوفزدہ ہو گئے۔ مسلح افراد گولیاں برسانے کے بعد باآسانی چلے گئے۔ فوٹیج نائنٹی ٹونیوز نے  حاصل کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان جدید اسلحے سے فائرنگ کرتے رہے، کوئی روکنے والا نہیں تھا۔ ویڈیو منظرعام پر آنے کے باوجود پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔